|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2020

ڈیرہ مرادجمالی: بکرامال مویشی منڈی ڈیرہ مرادجمالی کے ٹھیکیدارکے خلاف مقامی بیوپاریوں سیاسی وسماجی رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اورٹھیکیدارکی مبینہ زیادتیوں کیخلاف شدید نعرے بازی ٹھیکیداراوراس کے لوگوں نے ایک بیوپاری کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیاٹھیکیداربیوپاریوں سے شیڈول کیمطابق ٹیکس کی وصولی نہیں کر رہا اورمن مانے ٹیکس وصول کرکے بیوپاریوں اورمالداروں کیساتھ شدید ظلم و زیادتی کررہا ہے۔

جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہیں ان خیالات کا اظہارسابق ٹھیکیدارمال مویشی منڈی ڈیرہ مراد جمالی خان جان بنگلزئی سیاسی وسماجی رہنماسید قادرشاہ اورسنی تحریک کے صوبائی رہنما مولانا نواب دین ڈومکی۔

رزاق منجھو سمیت دیگر بیوپاریوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ٹھیکدار کی جانب سے مالداروں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں رول کے مطابق ٹیکس وصول کرنے کا پابند کریں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید بڑھائیں گے۔