قلات: پی ڈی ایم قلات کی جانب سے گیارہ دسمبر بروز جمعہ قلات میں گیس پریشر کی عدم موجودگی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ لیویز بھرتیوں میں میرٹ کی خلاف بھرتیوں اقربا پروری کے خلاف اور قلات کے دیگر مسئلہ کے احوالے سے احتجاجی جلسہ ہوگا ۔
جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سیکریٹری اطلات مولانا محمد قاسم لہڑی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلات کے عوامی مسائل پر خاموش نہیں تھیں گے اس سردی کے موسم میں گیس پریشر بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے غریب عوام مشکلات کا شکار ہیں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنان سمیت قلات کے عوام سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔