کوئٹہ: بلوچستان کی شاہراوں پر نومبر کے مہینے میں 1311 حادثات رو نماء ہوئے جن میں 104 افراد جاں بحق اور 1750 افراد زخمی ہوئے۔ بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی (BYCS) کی طرف سے نومبر 2020 کے مہینے میں بلوچستان کے شاہراوں پر رو نماء ہونے والے ٹریفک حادثات کی اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان میں نومبر کے مہینے میں 1311 ٹریفک حادثات رو نماء ہوئے ۔
جن میں 104 افراد جاں بحق جبکہ 1750 افراد زخمی ہوئے۔ جن میں قلات، مستونگ، کوئٹہ، پشین، کچلاک، بوستان، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ میں 481 حادثات رو نماء ہوئے جن میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 643 ہوئے۔ خضدار، سوراب، لسبیلہ، حب، وندر، اور اوتھل میں 578 حادثات رو نماء ہوئے جن میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 746 افراد زخمی ہوئے۔
ڑوب، زیارت، ہرنائی، لورالائی، دکی، خانوزئی، اور شیرانی میں 162 حادثات رو نماء ہوئے جن میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 200 زخمی ہوئے۔ سبی، مچھ، بولان، ڈیرہ مراد جمالی، اوستہ محمد، ڈہرا بگٹی، بارکھان، رکنی، نصیر آباد، ڈیرہ اللہ یار اور جعفر آباد میں 39 حادثات رو نماء ہوئے ۔
جن میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 73 افراد زخمی ہوئے۔دالبندین، نوشکی، چاغی، خاران، تفتان، واشک، نوکنڈی، بسیمہ، اور ماشکیل میں 36 حادثات رو نماء ہوئے جن میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 62 افراد زخمی ہوئے۔ پنجگور، تربت، اورماڑہ، گوادر، اور پسنی میں 15 حادثات رو نماء ہوئے جن میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوئے۔