|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2020

کو ئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمداللہ نے کوئٹہ شہر و مضافات اور آس پاس کے دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس پریشر کا غائب۔

ہونا گیس کمپنی کے نااہل و غافل انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا عکاس ہے ان کی ستم کی وجہ سے بچے بوڑھے بیمار اور امور خانہ داری انجام دینے والے خواتین شدید مشکلات کا شکار ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علمااسلام کے رہنماں وکارکنو پر مشتمل مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں تیز رفتار گیس میٹرو کی تنصیب اور غریب عوام کو بڑے بڑے بل بیجنا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے کوئٹہ شہر مسائل کا گڑھ بن چکاہے گیس پریشر میں کمی سے لے کر بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ تک نے عوام کو ذہنی مریض بنایا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو لیٹل پیرس بنانے کا دعوی کرنے والے کہاں غائب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر گیس پریشر میں کمی بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور شہر کے دیگر مسائل فوری طور پر حل نہ ہوئے تو بھرپور احتجاج سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔