پنجگور: پنجگور بلوچستان ایجوکیشن پروجیکٹ کے تحت بھرتی ہونے والے فی میل ٹیچرز کی مستقلی کے سمری کو مسترد کرنے پر سیاسی وسماجی حلقوں نے تعجب اور افسوس کا اظہار کیا اور وزیراعلی سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیاگیا ۔
سیاسی وسماجی حلقوں نے کہا کہ فی میل ٹیچرز کے ساتھ امتیازی پالیسوں سے تعلیم نسوان تنزلی کا شکار ہوگا بلوچستان ایجوکیشن پروجیکٹ کے تحت منظور شدہ اسکولوں میں 60 ہزار سے زائد بچیاں زیر تعلیم ہیں ٹیچرز کے سا تھ معاندانہ سلوک سے ان بچیوں کا مستقبل نہ صرف تاریک ہوگا۔
بلکہ تعلیم نسوان مذہد پستی کی طرف چلا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اور پندرہ سو کے قریب ٹیچرز کو مستقل کرکے باقاعدگی سے ان کی تنخواہیں بھی ادا کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ ان میں جاری بے چینی دور ہو ۔