|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ایک زورہ دورے پر کل 21دسمبر بروز پیر کو نصیر آباد پہنچ رہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورے کی تیاریاں زور و شورسے جاری ہیں شہر کے مختلف روڈوں پر وزیر اعلیٰ بلوچستا ن جام کمال خان کے بڑے بینرز اور بی اے پی کے جھنڈے لگائے گئے ہیں اور دورے کو حتمی شکل دینے کے لیئے تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اپنے دورے کے دوران نصیر آباد میں جاری دو میگا پروجیکٹس ڈیرہ مراد جمالی ٹو چھتر روڈ اور ڈیرہ مراد جمالی ٹو فیض آباد روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ایکسین بی اینڈ آر روڈز نصیر آباد بشیر احمد ناصر دونوں میگا پراجیکٹس کے حوالیے سے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کو بریفنگ دیں گے جبکہ انڈسٹریز ایریا میں جاری ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر یں گے۔

اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ روڈ کی تعمیر کے حوالے سے بھی انہیں بریفنگ دی جائے گی سرکٹ ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری بلوچستان ڈوپلیمنٹ اتھارٹی میر سکندر خان عمرانی کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی ہے جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان جمال کمال خان علاقہ معتبرین و معززین سے خطاب بھی کریں گے۔

کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی سرکٹ ہاؤس میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیں گے جبکہ اسی روز وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کی دعوت پر غفور آباد لہڑی جائیں گے وہاں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا روپا پل پر فیض آباد روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورہ نصیر آباد کے موقع پر ڈی آئی جی نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی کی ہدایت پر ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر بلوچ نے سیکو رٹی کے انتظامات سخت کر دیئے ہیں سرکٹ ہاؤس سمیت مختلف جگہوں پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔