|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2020

ڈیرہ مرادجمالی: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے دورہ نصیر آباد ڈویڑن کے موقع پر ضلعوں میں سیکریڑوں و افسران کی آمد سنتے ہی آفیسران نے مہمان نوازی کرنے کیلئے ڈیرہ بگٹی سوئی کوہلو شوران اور کوئٹہ سے نامور بلوچی سجی بنانے والے کاریگروں کو منہ مانگے اجرت پر طلب کرلیا گیا ہے بڑی دعوتوں کا سلسلہ نصیر آباد جھل مگسی جعفرآباد کچھی میں جاری ہے۔

جبکہ بکروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو آیا ہے واقع رہے کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان جھل مگسی میں شروع ہونے انٹرنیشنل کار ریلی میں شرکت کیلیے جھل مگسی میں موجود ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی اضلاع میں دوروں کا شیڈول بھی جاری رکھا ہے۔

بڑے پیمانوں پردرالحکومت کوئٹہ سے مختلف محکموں کے سیکریڑز ڈائریکٹر جنرل چیف انجینئرز فیملیوں کے ہمراہ پہنچ چکے ہیں شدید سردی میں بلوچی سجی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔