ڈیرہ مراد جمالی: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سینٹر میر کبیر جان محمد شہی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام اپوزیشن جماعتیں اسمبلیوں سے استعفیٰ کے لیئے متفق ہیں ان میں کوئی بھی اختلافات نہیں سب کا متفقہ سلوگن ہے کہ نا اہل حکمرانوں کو گھر بھیجنا ہے نا اہل سلیکٹڈ حکمرانوں نے پاکستان کو دنیا سے تنہا کر کے رکھ دیا ہے سعودی عرب جیسے برادرانہ دوست بھی ہم سے ناراض ہیں۔
اس نے بھی ہمارا ساتھ چھوڑ دیا ہے اٹھاروی ترمیم سے صوبوں کو بہت فائدہ حاصل ہوا اب وفاقی حکومت اٹھاروی ترمیم میں چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ نصیر آباد کے دوران نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جاگن خان مغیری کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمائوں خیر جان بلوچ،میرعبدالرسول بلوچ،تاج بلوچ،عبدالرزاق پندرانی،محمد شریف ابڑو،نذیر ناز مینگل سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے سنیٹر میر کبیر جان محمد شہی نے کہا کہ گوادر میں باڑ لگا کر بلوچوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے بلوچستان کی عوام ہر گز قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق ہم بلوچستان بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے گے۔
بلوچستان کے عوام بھی لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کے حقوق و حصول سائل و ساحل کے حصول کے لیئے بھر پور جدو جہد کر رہی ہے عوام کی تمام امیدیں نیشنل پارٹی پر ہی ہیں۔
کیونکہ نیشنل پارٹی مظلوم محکوم طبقے کی پارٹی ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام کا جینا دو محال ہو گیا ہے آٹا ،چینی چور سب حکمرانوں کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں اور اس کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں اس ڈھائی سالہ دور میں حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے ۔