|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2020

تربت: نیب نے سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک کے خلاف تحقیقات میں معاونت کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر تربت کو خط لکھ دیا۔نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے پروجیکٹ ڈائریکٹر تربت ماڈل سٹی(کمشنر مکران ڈویڑن)کو لکھے گئیخط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلی ڈاکٹر مالک بلوچ کے خلاف ماڈل سٹی پروجیکٹ تربت، اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدنی سے زائد اثاثوں کے بارے میں تفتیش کیا جارہا ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر کو اس بارے میں معلومات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے پروجیکٹ ڈائریکٹر (کمشنر مکران ڈویڑن) کو 8 دسمبر 2020 کو لکھے گئے خطکا جواب 14 دسمبر 2020 تک دینے کی ہدایت کی گئی تھی ۔