لورالائی: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنما سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولنا محمد خان شیرانی نے اپنے ایک دوزہ دورے میں کلی اغبرگ میں سردار نقیب اللہ زخپیل کی عیادت کلی لشتی میں حاجی باقی اتمانخیل کے گھر پر چائے پارٹی کلی زنگیوال میں میر جلال الدین جوگیزئی۔
اورکلی ڈلی میں حاجی شیرک ملازئی اور دھوبی گھاٹ میں سید ہوتک کے والد ور دیگر کی فاتحہ خوانی کے موقع پر اور جمعیت علماء اسلام کے راہنماء سردار اشرف اتمانخیل کے رہاشگاء میں عشائے کے موقع پر قبائلی معتبرین پارٹی کارکنوں اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے میرا اختلاف اصولی ہے اور اصولی اختلاف رکھنے والے پاکستان بھر کے کارکن میرے ساتھ ہے۔
اس موقع پر کے پی کے کے سابق صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان۔سابق صوبائی وزیر عبدالصمد اخوندزادہ۔حافظ سراج الدین۔حاجی باقی اتمانخیل سابق ضلعی سالار کوئٹہ حاجی صادق نورزئی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جنگ ہماری ضرورت نہیں ہے بلکہ جنگ امریکہ اسرائیل بھارت کی ضرورت ہے اور اس مقاصد کے کئے دنیا بھر میں ہر قسم کے کرائے کے قاتل مل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی کروناہ نہیں ہے بلکہ یہ جھوٹ ہے اور یہ نیو ورلڈ ارڈر کا حصہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ کارکن ان حالات کے لئے اپنے اپ کو تیار رکھیں اور اس مقصد کے لئے ہر ضلع میں رابطے کے لئے اور حالات سے اگائی کے لئے دفتر کا بندوبست بھی کیا جائیگا۔
دریں اثناء جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں، وہ عمران خان کو کیسے سلیکٹڈ کہتے ہیں۔
مولانا محمد شیرانی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے پانچ سال مکمل کریں گے۔ جے یو آئی ف کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھیوں سے مشورہ کر کے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پارٹی کے دفاتر قائم کروں گا۔ حافظ حسین احمد پرانے، عقلمند اور سمجھدار ساتھی ہیں۔سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں ہے دراصل یہ نیو ورلڈ آرڈر کی ریہرسل ہے۔