ڈھاڈر: نیشنل پارٹی اورپی ڈی ایم کے مرکزی سینئرنائب صدر سینیٹر میرکبیراحمد محمدشہی نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت آئین کی بالادستی آزاد عدلیہ غیرجانبدار میڈیا ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کی جدوجہد کررہی ہے عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے عوام کو سنہری خواب دیکھائے ور کچھ وعدے بھی کیے آج ان وعدوں کے برعکس کام کررہا ہے۔
مسلط حکمرانوںنے اڑھائی سال میں متوسط اورخوشحال طبقے کوبھی نان شبینہ کامحتاج کردیاہے جبکہ مزدور اورمحنت کش فاقہ کشی کے بعد خودکشیاں کرنے پرمجبور ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روز ڈھاڈر میں نیشنل پارٹی ڈھاڈر کے کارکنوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی۔
ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے خیرجان بلوچ حاجی حسن محمدشہی عطا الرحمن محمدشہی سمیت دیگربھی موجودتھے میرکبیر نے کہاکہ عمران خان کی ایک کروڑوں نوکریاں دینے اورپچاس لاکھ گھر بنانے کے وعدوں پر آج تک عمل نہیں ہوسکا۔2019کی طرح 2020 بھی ملک کی تاریخ کا بدترین سال گزارا ہے۔
جس میں بھوک افلاس تنگ دستیمعاشی بدحالی بے روزگاری اورمہنگائی کے سواعوام کوکچھ نہیں ملااگریہی لوگ حکومت میں براجمان رہے تو ہمیں حالات میں کوئی بہتری ہوتی نظر نہیں آتی وزرا کے بہتری کے دعوے عوام کوگمراہ کرنے کے مترادف ہیں۔
انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو منصوبے کے تحت خراب کیاجارہاہے عوام کو جرائم پیشہ عناصر اورحالات کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیاہے اربوں روپے سیکورٹی پر خرچ کرنے کے باوجود عام آدمی گھرمیں بھی عدم تحفظ کا شکار ہے۔