کراچی: کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں بلوچ رہنما اور بی ایس او آزاد کے سابق چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ کی اغواء اور بیہمانہ قتل کے خلاف بلوچ یکجتی کمیٹی کراچی جمعرات 24 دسمبر کو شام تین (3) بجے کراچی آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالے گی۔
ایک بیان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کہا کہ بانک کریمہ بلوچ کا بیرون ملک بیہمانہ قتل بیرون ممالک پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بلوچ ایکٹوسٹ عارف بارکزئی اور کچھ مہینے قبل بلوچ صحافی ساجد حسین کو بھی لاپتہ کرکے لاش پھینک دی گئی تھی۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی برادری اور یو این ایچ سی آر بلوچ مہاجرین کے جانوں کو تحفظ فراہم کریں اور بانک کریمہ کے قتل کی تحقیقات کرے۔