|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2020

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور جمعیت علما اسلام سلیکٹڈ حکمرانوں کے خاتمے کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔

مردان میں عوام نے ثابت کردیا کہ وہ اب سلیکٹڈ حکمرانوں کو کسی بھی صورت تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے جمعیت علما اسلام ایک حقیقت ہے اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہے بلوچستان کے عوام نے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور صوبے میں ایک اسی حکومت کو مسلط کیاگیا جن کا کوئی وجود نہیں ہے۔

اور صوبے کے قومی معاملات پر خاموشی اختیار کرنا سلیکٹڈ حکمرانوں کی نشاندہی ہے وفاق نے بلوچستان کے تمام وسائل پر قبضہ کررکھا ہے لیکن اس کے باوجود سلیکٹڈ حکمران خاموش ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاس میں رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ ، مولوی کمال الدین ، مولوی عصمت اللہ سمیت دیگر عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ راتوں رات باڑ لگا کر ساحل گوادر کو بلوچستان سے جدا کرنے کی منصوبے پر کام شروع کیاگیا ہے۔

جو کہ اٹھارویں ترمیم کی کھلا کھلم خلاف ورزی ہے جمعیت علما اسلام این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم کے معاملے پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہے گی اور نہ ہی وفاق اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے وسائل کو قبضے میں لے کر مفادات حاصل کریں 2010میں جمعیت علما اسلام اور اس وقت کی حکومت نے بڑی محنت اور جدوجہد کے بعد این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کے حقوق حاصل کیے۔

لیکن اب ایک سلیکٹڈ حکمران غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے بلوچستان کے حقوق کو سودا کررہے ہیں بدقسمتی سے بلوچستان میں جس کی بھی حکومت ہے ان کے پاس اختیارات نہیں ہے ان کو صرف وزارت اعلی دیکر ان سے اختیارات چھین لیے گئے ہیں۔

جمعیت علما اسلام اور دیگر اپوزیشن جماعتیں ان معاملات پر خاموش نہیں رہیں گے جمعیت علما اسلام ایک حقیقت بن چکی ہے حکمران اپنے مفادات کی خاطر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں جمعیت علما اسلام میں کوئی اختلافات نہیں ہے اور حکمرانوں کے لئے جمعیت علما اسلام آخری کیل ثابت ہوگا۔