دکی: چمالنگ کے علاقے میں کوئلہ کان کے اندر جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرکے کان کے اندر پھنسے ہوئے چھ کانکنوں کو نو گھنٹے بعد بحفاظت زندہ نکال لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قادری ایرے میں کوئلہ کان کے اندرآگ لگنے سے 6 کانکن پھنس گئے تھے۔
کوئٹہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اور دکی سے براستہ روڈ دو مختلف ٹیمیں چمالنگ پہنچ گئی تھیں۔ جنہوں نے مسلسل نو گھنٹے ریسکیو آپریشن کیا کان سے بحافظت نکالے جانے والے اہلکاروں میں مسلم شاہ ولد محمد نواب، محمد زمان ولد آشیر خان، عبدالعزیز ولد گل زادہ ، صدیق اللہ ولد نورالحق، روزی خان ولد ولی خان قوم ناصر ساکن لورالائی ، رحیم اللہ ولد بختوار شامل ہیں۔
پانچ کانکنوں کا تعلق اپردیر خیبرپختونخواہ سے ہے۔کانکنوں کی زندہ نکل آنے پر رقت آمیز مناظر تھے لوگوں نے انہیں نئی زندگی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگوائے ادھر محکمہ مائنز نے متاثرہ کان سیل کرکے تاحکم ثانی کوئلے کی نکاسی بند کردی ہے۔