|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2020

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کریمہ بلوچ کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔

اس واقعہ کے پس پردہ محرکات کا سامنے آنا بہت ضروری ہے۔ ہم مطالبہ اور امید کرتے ہیں کہ کینیڈا کی حکومت فوری، موثر اور شفاف تحقیقات کے زریعے اس واقعہ سے جڑے تمام حقائق سامنے لائیگی۔ خدا مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔