|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2020

کوٹ لانگو: صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ اجتماعی مسائل کے سامنے انفرادی نوعیت کے مسائل کی کوئی اہمیت نہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مسائل کا حل باہمی افہام و تفہیم سے نکالنا چاہیے۔

جس کے دور دراس نتائج برآمد ہو گے موجودہ صوبائی حکومت تمام مسائل کا حل تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے مشاورت سے حل کرنے پر کاربند ہے یہ بات انہوں نے صوبے کیکوٹ لانگو میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات اور موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسٹنٹ کمشنر قلات،تحصیلدار قلات، و دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ موجود تھے۔

موقع پر انہوں نے کہا کہ جدید دنیا بہت وسیع جدت اختیار کرچکا ہے ہمیں اپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی سے بہرہ مند ہو کر جدید دنیا کے روبرو جانا ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ ہیں نوجوان نسل کی روشن اور بہتر مستقبل کیلئے خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔

تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو بہتر مستقبل اور ہنر سکھا کر بے روزگاری کا خاتمہ کریں بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے میرٹ پر یقین رکھنا ہوگا ہم ترقی کی طرف جا رہے ہیں پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہے اقوام عالم میں پاکستان کو اہم مقام حاصل ہے۔