کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں بلوچ سماجی کارکن کریمہ بلوچ کی المناک موت پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ اے این پی اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندان کے غم میں شریک ہیں۔
کریمہ بلوچ کی دنیا بھر میں مظلوم اقوام کیلئے عملی جدوجہد اور بلوچ قومی سیاست میں خواتین کی بہترانداز میں نمائندگی کی ،بیان میں کہاگیاہے کہ کینیڈین حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔
امید ہے کہ وہ کریمہ بلوچ کے قتل کی صاف وشفاف تحقیقات کرکے محرکات کو سامنے لائیگی ،مظلوم ومحکوم اقوام کی ترقی اور ان کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والوں میں کریمہ بلوچ کا کردار تاریخ کا حصہ رہے گا۔