کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا پشتونخوا ملی عوامی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت پی ڈی ایم کے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اس موقع پر دونوں رہنماں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا بلکہ بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کے علاہ ۔
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور محمود خان اچکزئی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اہداف پر بھی گفتگو کی۔ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی محمود خان اچکزئی کو شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔