|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2020

اوتھل:  پی پی ایچ آئی لسبیلہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایگی ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی لسبیلہ ریحان تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ضلعی صدر مقام اوتھل میں پریوینٹو، پروموشنل سروسز کووڈ 19-پر لسبیلہ کے علاقوں لیاری لاکھڑا اور بیلہ کے تمام بنیادی مراکز صحت میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والوں کے لئے حکومت بلوچستان اور یونیسیف کے تعاون سے ہیلتھ ایجوکیشن سیل اور پی پی ایچ آئی لسبیلہ کے زیر اہتمام کورونا وائرس سے بچاؤ کا افتتاحی سیشن سرکٹ ہاؤس اوتھل میں منعقد ہوا۔

جس میں ضلع لسبیلہ کی تمام بی ایچ یوز کے انچارجز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر عارفہ جعفرکنسلٹنٹ JSIقلات اینڈ مکران ڈویژن نے کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں ٹریننگ دی تاکہ دوردراز علاقوں میں تمام مراکز صحت کے صحت کے عملے کو آگاہ کیا جائے۔

تاکہ لوگ ذیادہ سے ذیادہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اپنے اور قرب جوار کے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہ کریں تاکہ یہ موذی مرض ذیادہ نہ پھیل سکے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ایک خطرناک وائرس ہے۔

اس سے بچاؤ کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے بنائے ہوئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی بے احتیاطی سے مہلک وائرس کے ذیادہ پھیلنے کا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو سماجی فاصلوں، ہاتھوں کو بار بار دھونا، سینیٹائزر کے استعمال اور ماسک پہننا انتہائی ضروری ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی لسبیلہ ریحان حمید بلوچ،این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر نذیر رونجھا نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ساکم علی بلوچ، مانیٹرنگ اینڈ ایوولیوشن آفیسر عمران ستار کھوسہ اور دیگر بھی موجود تھے۔