کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے جامعہ بلوچستان میں سابقہ کرپشن و کمیشن و بھرتیوں میں میرٹ کی پامالی کو برقرار رکھی گئی ہے یونیورسٹی انتظامیہ محض نمائشی میٹنگز کرنے میں مصروف ہے۔
لیکن ادارے میں اصلاحات و دیگر حوالے سے کوئی کام نہیں ہورہا ہے سابقہ وائس چانسلر جاوید اقبال کے لابی اور باقیات کرپشن میں مصروف ہے گرلز ہاسٹلز شعبہ امتحانات میں محض چہروں کا تبدیل کی گئی لیکن سابقہ طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی مخصوص لابی کو امتحانات لگا کر نقل کو ختم نہیں کی جاسکتی۔
سال بھر چندمخصوص لوگ ہی امتحانات میں ڈیوٹیاں دے رہے حالیہ آسامیوں کے بندر بانٹ سے واضح ہوچکی ہے کہ کسطرح ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کو ڈراپ کرکے اپنے من پسند لوگوں کو منتخب کی گئی انہوں نے مزید کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بلوچستان کے طلبا کے حوالے سے مکمل غیر سنجیدگی کا شکار ہے آنلائن ورک شاپ کا انعقاد بلوچستان کے دور دراز اضلاع میں ناممکن ہے۔
لیکن طلبا و طالبات کا وقت ضائع کی جارہی ہے دوسری جانب داخلوں کا نظام مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے مقررہ وقت پر بیجھے گئے طلبا و طالبات کے داخلے تاحال کنفرم نہیں کی جاسکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بی ایس او اس منفی عمل کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی جامعہ بلوچستان انتظامیہ کی نااہلی ایچ ای سی قوائد کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔