|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2020

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ ہفتے کی رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔

جو اتوار کو بلوچستان میں بھی پھیلے گا اس دوران ہفتہ کی شام سے اتوار کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے ۔