کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان سینیٹ انتخابات کے لئے دائر صدارتی ریفرنس کی حمایت کرتی ہے کیونکہ اوپن بیلٹ سے شفافیت آئے گی ۔
سینٹ انتخابات میں ہمیشہ سے ہارس ٹریڈنگ ہوتی رہی ہے ، جمہوریت کی باتیں کرنے والوں کی اپنی پارٹیاں بکھر رہی ہیں ، اپوزیشن جماعتیں اب بھی کورونا ایس او پیز پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے سے قاصر ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی آئی ہے، کوروناوائرس کے کیسز میں کمی ایس او پیز کی پاسداری ہے تاہم اپوزیشن غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلسے جلوس کر رہی ہے اپوزیشن سے درخواست کی کہ کورونا کے بعد جلسے کریں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا اب تک واضع ایجنڈہ سامنے نہ آ سکاعوام حکومت کے ساتھ ہے، پی ڈی ایم کے جلسے ناکام ہو رہے ہیں۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ حکومت بلوچستان سینٹ انتخابات کے لئے دائر صدارتی ریفرنس کی حمایت کرتی ہے اس سے پہلے ہمیشہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ سے شفافیت آئیگی۔
پی ڈی ایم نہ استعفیٰ لے سکتی ہے نہ دے سکتی ہے وہ جماعتیں جو ڈیمویٹک موومنٹ کی بات کر رہے ہیں ان کی اپنی پارٹی بکھر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی اپنی جماعت میں ڈیموکریسی نہیںہے ۔