|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینیٹر میر خالد بزنجو نے کہاہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ،بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔

بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، یہ بات انہوں نے یہا ں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں قائد اعظم کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق چلنا ہوگا، بلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی کا اہم ستون ہے ۔

جسکی ترقی و خوشحالی ملک کی ترقی کی ضامن ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی ترقی اور بہتری کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے وہ دن دور نہیں جب بلوچستان خطے کے ترقی یافتہ حصوں میں شامل ہوگا انہوں نے کہا کہ ترقی کے لئے سب اہم جز امن و امان ہے گوادر کی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے اہم ترین علاقے کو تحفظ فراہم کیا جاسکا گا۔

میر خالد بزنجو نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے مخالف فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں کر رہا ہے کسی بھی اقدام سے پہلے بھارت 27فروری کی تاریخ کو یاد کر لے اس بار اس ماضی سے سخت جواب ملے گا اور اسے اپنے اوچھے اقدامات کے خلاف منہ کی کھانی پڑیگی ۔