|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2020

تربت: جے یو آئی تحصیل تربت کے نائب امیر مولانا ثناء اللہ مری و جے ٹی آئی کیچ کے ڈپٹی پریس سیکرٹری جامیر مری، مری آباد یونٹ کے سرپرست اعلی سفر خان مری، مولوی فرید احمد، اللہ داد مری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گوادر باڑ لگانے کا مقصد بلوچستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کر کے وفاق کے حوالے کرنا ہے مگر ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ گوادر اور ساحل بلوچستان گوادری حلوہ نہیں جسے بآسانی ہضم کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس طرح کے کسی اتھارٹی کا قیام بلوچستان کے سمندر اور ساحلی علاقوں پر غیر آئینی قبضہ جمانے کی سازش ہے یہ عمل صوبوں کے معاملات میں براہ راست مداخلت ہے۔

جبکہ آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ آخر میں انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت دانستہ طور پر طے شدہ معاملات میں مداخلت کرکے ملک کے اندر بڑھتے ہوئے سماجی بحران میں مزید اضافہ کا سبب بن رہی ہے۔