کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما وں نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث ملک میں جمہوریت بحال ہوئی ہے ،پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دوراقتدار میں جمہوریت کو مضبوط کیا،موجودہ سلیکٹڈ اور نا اہل حکمرانو ں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے پی ڈی ایم کی تحریک عوام کو نا اہل حکمرانوں سے نجات دلاکر دم لے گی ۔
آج گڑھی خدا بخش میں شہید جمہور محترمہ بے نظیربھٹو کی برسی کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک ، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ، سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی مناسبت سے گڑھی خدا بخش میں منعقدہ جلسے میں شرکت کیلئے کوئٹہ سے روانگی ۔
سے قبل صحافیوں سے بات چیت اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جیسی شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیںشہید بے نظیر بھٹو میں نہ صرف ملکی معاملات چلانے کی صلاحیت تھی بلکہ وہ پاکستان کا نام عالمی برادری میں اجاگر کرنے کی صلاحیتوں سے بھی مالا مال تھیں۔ انہوں نے کہاکہ محترمہ نے جابر حکمرانوں سے مفاہمت کرنے کے بجائے۔
عوام اور جمہوریت کی خاطر اپنی جان قربان کردی اور پاکستان کے غیور عوام ان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان سابق صدر آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں محترمہ کے فلسفے کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ محترمہ کی یاد پارٹی کارکنوں اور عوام کے دلوں میں انکی آخری سانسوں تک تازہ رہے گی ۔
اور کارکن ان کے خواب اور ان کے مشن کو شریک چیرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پایہ تکمیل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء اور کرایے کے ترجمان پیپلز پارٹی کی قیادت پر بلاوجواز تنقید کی بجائے۔
اپنے گریبان میں جھانکیں اور عوام کو پانامہ لیکس کا حساب دیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نا اہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں عوام خود کشیاںکررہے ہیں عوام موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے بے زار آگئے ہیں انشاء اللہ پی ڈی ایم عوام کو نا اہل حکمرانوں سے نجات دلاکر دم لے گی۔