|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2020

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے پنجگور میں آفتاب فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پہ شدید افسوس کا اظہار کیا۔

اور کہا کہ دھماکے ظلم کی انتہا اور ناقابل برداشت ہیدہشت گردوں کی یہ بزدلانہ حرکتیں قوم کے ارادوں کومتزلزل نہیں کر سکتیں انہوں نے کہا کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں نہتے اور بے گناہ ۔

شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں انہوں نے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کو شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کی۔