|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2020

کوئٹہ: ڈاکٹرکلیم اللہ پروگریسیو پینل نے پی ایم اے بلوچستان کے صوبائی الیکشن مسترد کرتے ہوئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا کیاہے الیکشن سے قبل ہمیں اعتماد میں نہیں لیا ہے۔

جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارڈاکٹرناصرشیخ نے ہفتہ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق احمد، ڈاکٹرعبدالجباراچکزئی،ڈاکٹراماب بخش،ڈاکٹرعبدالغفار کاکڑ، ڈاکٹر نظام پانیزئی نمائندہ ملگری ڈاکٹران ودیگر بھی موجود تھے ڈاکٹرناصر شیخ نے کہاکہ پی ایم اے کا الیکشن آئین کے مطابق نہیں۔

موجودہ الیکشن کمیشن غیرجانبدارانہ و غیر آئینی فیصلے کا مرتکب ہواہیجو کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہاکہ آئینی لحاظ سے تمام اضلاع میں آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کی نگرانی میں کروائے جاتے ہیں جبکہ اس دفعہ ماہ سوائے چند اضلاع کے اکثریت اضلاع میں کوئی الیکشن کروائے بغیر کابینہ کابینہ اور کونسلر کی فہرست جاری کردی گئی ہیں جس کے ثبوت ہمارے پاس ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ الیکشن سے ایک ماہ پہلے رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ ہوا تھا کہ الیکشن کا انعقاد صرف صوبائی دارلحکومت میں ہوگاالیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیے بغیر ہی الیکشن سے 4دن پہلے ڈویژن پیڈکوارٹرمیں پولینگ بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ کیا جوخلاف قانون ہے ہمارامسئلہ حل نہ ہوا جلد بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرینگے۔