|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2020

کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے سینیٹرکلثوم پروین کی خالی نشست پرالیکشن ملتوی کرنے سے متعلق اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ضمنی انتخاب شیڈول کے مطابق کرانے کااعادہ کیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے سے متعلق اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی استدعا کو نامنظور کرتے ہوئے سینیٹر کلثوم پروین کی وفات پر خالی ہونے والی نشست پر الیکشن پہلے سے دئیے گئے شیڈول کے مطابق کرانے کا اعادہ کیا اسپیکر عبدالقدس بزنجو نے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول ملتوی کرنے کی استدعاکی تھی۔