کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ کی اسمبلی رکنیت کو چیلنج سے متعلق درخواست کی سماعت درخواست گزار کے کو نسل کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کر دی ۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں صوبائی وزیرداخلہ ضیاء لانگو کی رکن اسمبلی کی حیثیت سے اہلیت کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل بنچ نے کیس کی سما عت کی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب یہ کیس الیکشن ٹریبونل میں زیر سماعت ہے۔
تو اسیدوسری در خوا ست کے تحت کیسے سناجائے جب تک کہ اس دوران درخواست گزار کے و کیل کی عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی جمعیت علما اسلام قلات کے امیدوار سعید لانگو نے وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کی رکنیت کو عد الت میں چیلنج کر رکھا ہے۔