|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2020

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کابینہ مرکزی عہدیداران پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس باچاخان مرکز میں زیر صدارت صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈراصغر خان اچکزئی منعقد ہوا اجلاس میں ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کی عدم بازیابی پشین کے حلقہ پی بی20پشین 3ضمنی انتخاب تنظیمی امور بارے تفصیل سے غور وخوض ہوا۔

اجلاس میں اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی جو گزشتہ تین مہینوں سے لاپتہ ہے جس سے پارٹی کارکنان خاندان اور گھر والے انتہائی دکھ درد کرب سے گزررہے ہیں صوبے کے تمام سٹیک ہولڈر کیساتھ اس نازک اور انسانیت سوز مسئلے پر بارہا مذاکرات کئے لیکن اب تک کوئی تسلی بخش اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداریاسد خان اچکزئی کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر پارٹی 10جنوری کو انتہائی قدم کے طور پرآئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائیگا اجلاس میں پی بی20 پشین3ضمنی انتخاب بارے صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کارکنوں کوانتخاب میں بھر پور طریقے سے حصہ لینے کی تاکید کی گئی اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مزید غور وفکر کرنے کیلئے ۔

صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ہفتہ9 جنوری کوکوئٹہ میں طلب کرلیا جس میں اہم امور زیر غور لایا جائیگا اجلاس میں صوبائی پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے قلیل عرصے کے دوران محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام الناس کی اجتماعی مسائل کے حل کو اولیت دینے پر اطمینان کا اظہار کیا گیااجلاس میں فکرباچاخان کی سوسال پورے ہونے پراکابرین شہدا پارٹی قیادت اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے۔

اس عزم کا اظہار کیا کہ اصلاح افاغنہ سے شروع کردہ تحریک اج کے عوامی نیشنل پارٹی کی شکل میں صدسالہ تقریبات جشن کے طور پر پورے صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپور طریقے سے منائی جائیگی اس سلسلے میں فخر افغان باچاخان رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کوصدسالہ تقریبات کے اغازکے طور پر ڑوب شہر میں28جنوری کو عظیم الشان جلسہ عام منائی جائیگی۔

جس میں پارٹی کے مرکزی صوبائی پارلیمانی قائد ین خصوصی شرکت کرینگے اجلاس میں تمام اضلاع کے ذمہ داران اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ صدسالہ تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں شیڈول باچاخان مرکزارسال کردیں۔