|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2020

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے بشیر ٹان میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ کے نتیجے 2خواتین سمیت 3افراد جان بحق ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے ہزارہ ٹان کے علاقے بشیر ٹان میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ کے نتیجے میں 2 خواتین بخت بی بی زوجہ حبیب اللہ۔

زیبا زوجہ محمد انور اور حبیب اللہ ولد سلمان جان زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جن کی نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں اور دم گھٹنے کے حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔