|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2020

سکھر: پیپلز لائیرز فورم لیڈیز ونگ سکھر کی صدر ایڈووکیٹ رضوانہ میمن نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی جلسے عام سے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے قائدین کی شرکت خوش آئندہ بات ہے۔

ن لیگ کی رہنما مریم نواز شریف صاحبہ کی پہلی مرتبہ شہید بی بی کی برسی میں شرکت مزار پر حاضری دینا مثبت سیاست کی طرف ایک امید کی کرن ہے، جس کے بہت مشکور ہیں، شہید بے نظیر بھٹو کی یہی خواہش تھی کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی شہید والدہ کی نقش قدم پر چلتے ہوئے۔

جمہوری قوتوں کو متحد کرکے جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہیں، ایڈووکیٹ رضوانہ میمن نے کہا کہ گڑھی خدا بخش بھٹو میں کامیاب جلسے پر بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ عمران خان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے، اگلا دور پی پی کا ہوگا بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔