|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2020

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار خان کی زیر صدارت قلعہ عبداللہ ،چمن بارڈر پر امن و امان کی صورتحال میںبہتری اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس پی قلعہ عبداللہ جعفر خان،ایس پی سیکورٹی نعیم اچکزئی ،ڈی ایس پی اسپیشل برانچ شمس العارفین،اسسٹنٹ کمشنر چمن ذقااللہ ،اسسٹنٹ کمشنر (پولیٹکل)بابر خان کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ چمن بارڈر سے محلقہ علاقوں میں 50 لیویز اہلکارتعینات کیے جائیں گے ان کو تمام تر سہولیات اور جدید اسلحہ و آلات میسر ہوں گے ان علاقوں میں گشت کیلئے 40 پولیس اہلکاروں کو موبائل پٹرولنگ کے لئے تعینات کیا جائے گا اس کے علاوہ ایک خصوصی مجسٹریٹ بھی تعینات کیا جائے گا جو کہ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہتے ہوئے ان کے درمیان بھرپور تعاون کو یقینی بنائے گا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ بارڈر پر باڑ لگانے کے حوالے سے علاقوں کا تعین کرتے ہوئے مکمل سروے جلد ازجلد مرتب کیا جائے آخر میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ ان علاقوں میں جو قائم چیک پوسٹیں ہیں۔

ان کی کارگردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے تاکہ لوگوں کو کسی بھی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور قانون نافذکرنے والے تمام ادارے مل کر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں کیونکہ ہم سب مل کر ہی شرپسند عناصرسے نمردآزما ہوسکتے ہیں اور صوبے کو امن کا گہوارہ بناسکتے ہیں۔