اوستہ محمد: اوستہ محمد پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی جانب سے سٹی پولیس کے زیادتیوں کے خلاف سٹی تھانہ کے سامنے روڈ بلاک ٹائر جلا کر ٹریفک اور پبلک کے لئے روڈ بند کردیا اور مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے۔
پیٹرول پمپ کے مالکان غلام علی جمالی محمد انور بنگلزئی فائق بنگلزئی کامریڈ زمان نیچاری و دیگر رہنماؤں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوستہ محمد سٹی پولیس کی جانب سے بلا جواز پیٹرول پمپ کے مالکان کو بلا جواز اور نا جائز تنگ کیا جارہا ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے پیٹرول پمپ سے کوئی بھی پیٹرول یا ڈیزل خرید کر لے جاتے۔
تو سٹی پولیس انھیں ناجائز تنگ کرکے انھیں ایرانی پیٹرول کا حوالہ دیکر انھیں گرفتار کیا جاتا ہیں جس کی وجہ سے پولیس کی نارواسلوک اور بھتہ خوری سے تنگ ہم تنگ آکر روڈ بلاک کردیا ہیں تاکہ کوئی زمہ دار آکر ہمارے ساتھ بات کریں۔
لیکن بدقسمتی ہیں کہ احتجاج کے باوجود پولیس کے ذمہ دار ہمارے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار نہیں اس لئے ہم سٹی پولیس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں احتجاج سے ٹریفک شدید جام احتجاج کرنے والے شرکاء کا پولیس کے خلاف نعرے بازی کرکے حکومت سے پولیس کے خلاف کاروائی مطالبہ کیا۔