قلات: قبائلی رہنماء چیئر مین شہری ایکشن کمیٹی و صدر انجمن تاجران میر منیر احمد شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قلات پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
ایس پی ارباب امجد کاسی کی سربراہی میں پولیس ٹیم بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے خصوصا گزشتہ دنوں بازار سے موبائل چوری میں ملوث بین الصوبائی گروہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ان سے مسروقہ موبائل برآمد کرنے پر ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی ایس او حبیب نیچاری اور ایڈیشنل ایس ایچ او تاج محمدکی کار کردگی کو سراہاتے ہیں اور ایسے آفیسران قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوری اور بد عنوانی میں ملوث افراد کی بیخ کنی کے لیے علاقہ معتبرین کی حثیت سے ہم ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں قلات کاعوام پر امن ہے اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے تمام علاقہ معتبرین پولیس کے ساتھ ہیں ۔