|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2021

لورالائی: آئی جی ایف میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے کہاہے کہ بہادر خواتین اور نوجو ان قومی سرمایہ ہیں ۔آج کادن ہمارے لیئے فخر کا دن ہے کہ آپ سب جوانوں نے اپنی تربیت شاندار طریقے سے مکمل کرلی ہے اور پروقار طریقے سے پاس آئوٹ ہورہے ہیںاس پُر مسرت اور عملی زندگی کے یادگار موڑ پر میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی میں فرنٹیر کور اینڈ ٹریننگ سینٹر کے زیر اہتمام 64 ویں فیز ون ریکروٹس بیچ کے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) فیاض علی،ڈی ایس پی لورالائی چیف انسٹر کٹر آف فرنٹئر کور اینڈ ٹریننگ سینٹر لورالائی لیفٹیننٹ کرنل محمد تسلیم ڈی آئی جی پویس سید محسن علی کمانڈنٹ لورالائی سکائوٹ کرنل شہریار لودھی رشید ناصر سردار سکند ر حیات جوگیزئی سردار معصوم خان ترین قبائلی عمائدین ۔

نے شرکت کی انہوںنے کہا کہ چیف انسڑیکٹر سکول آف ایف سی اینڈ ٹرئینگ سینٹر معز ز مہمانان گرامی پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کے آفیسرز سردار صاحبان یہ تاریخ میں پہلی دفعہ ہے کہ ایف سی بلوچستان میں خواتین اہلکاروں پرمشتمل دستے کی شمولیت تاریخ رقم کرنے جارہی ہے آ ج کی پریڈ میں لیڈیز ریکروٹس کے دستے نے شامل ہوکریہ ثابت کردیا ہے کہ اس ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے وہ مردوں کے شانہ بشانہ سیساپلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے کہا کہ آج کی پریڈاور اعلی معیا ردیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ یہاںکا تربیتی معیار پاکستان کے کسی بھی عسکری ادارے سے کم نہیں ہے جس کیلئے میں یہاںکے تربیتی عملے اور انتظامیہ کو بھی مبارکبا د پیش کرتا ہوں سینٹر میں کامیاب ٹریننگ آپ سب لوگوں کی زندگی میں پہلی منزل ہے اور آج کے بعد آپ اپنے ونگ میں نئی پیشہ وار نہ منز ل کی جانب روانہ ہونگے۔

جو کہ ایک کڑی آزمائش بھی ہے آنے والے وقت میں آپ لوگوں کواپنی خو اہشات اورخوشیوں کو ملک اور قوم کے مفاد اور بھلائی کے تابع کرنا ہوگا انہوںنے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ اس نیک مقصد کیلئے آپ کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آپ کے سینئر اور پہلے آنے والوں کی ملک اور صوبہ بلوچستان کیلئے خدمات نہایت اہمیت کی حامل اورآپ سب کیلئے مشعل راہ ہیں۔

انہوں کہا کہ آپ سب کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ فرنٹیئر کور بلوچستان میں شامل ہونے جارہے ہیںجس کی تاریخ قربانیوں اور شاندار کارناموں سے مزین ہے اس کور کا ماضی انتہائی شاندار اور مستقبل انشاء اللہ تابناک ہے آپ کواچھی طرح معلوم ہے کہ پاکستان اور بالخصوس بلوچستان کو دہشتگردی کی عفریت کا سامنا رہاہے دہشتگردوںنے نہ صرف عسکری اورایف سی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے ۔

بلکہ مسجدوں عبادت گاہوں بازاروں اور سکولوں میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا لیکن پاکستان اور بلوچستان کے عوام کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہے انہی عناصر کی سرکوبی اور انسداد دہشت گردی میں ایف سی ہمیشہ ہر اول دستے کی طرح سب سے آگے رہی ہے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے۔

اور نہ ہی کرے گی آئی جی ایف سی میجر جنرل فیا ض حسین شاہ نے کہا کہ میںیہ بات فخر سے کہتا ہوں کہ بلوچستان میں رہنے والی تمام محب وطن اقوام کی مدد سے اور ایف سی کے جوانوں کی جوانمردی سے ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

اس لازاول جدوجہد میں ہمارے شہیدوں کا خون اور غازیوں کا غیر متزلزل حوصلہ شامل ہے میں اس موقع پر تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںجنہوںنے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کردیا اور اب ہماری بہنیںاور بیٹیاں بھی دہشت گردی کے خلاف صف اول میں کھڑی ہیں اور جس ملک کے پاس اتنی بہادر بیٹیاں موجود ہوں اس کو کوئی طاقت انشاء اللہ نقصان نہیں پہنچا سکتی۔