|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2021

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے مچھ کے مقام پر ہزارہ برداری کے کان کنوں کی ہلاکت کے معاملے پر کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آج جو سنجیدگی دکھانی چاہیے تھی وہ قطعا نظر نہیں آئی۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری توقع تھی آج سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہوگی۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماں کی آمد پر امید تھی وہ ہزار برداری کے زخموں پر مرہم رکھیں گے، انہیں حوصلہ دیں گے لیکن افسوس ہوا انہوں نے اس موقع پر بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے نرم لفطوں میں سیاست کی جبکہ انہیں چاہیے تھے کہ وہ دھرنے کے منتظمین کو آمادہ کرنے کی کوشش کرتے کہ میتوں کا تقدس مد نظر رکھتے ہوئے ان کی تدفین کی جائے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ دونوں رہنماں کی بیانات میں اشتعل انگیزی تھی۔انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے تھے۔دریں اثناء بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے سانحہ مچھ میں نشانہ بننے والے سات کانکنوں کی شناخت بطور اپنے شہری کی ہے۔

افغانستان میں موجود تین افراد کے لواحقین نے اپنی حکومت کو میتیں آبائی وطن واپس لانے کی درخواست بھی کی ہے۔لیاقت شاہوانی کے مطابق افغان حکومت نے لواحقین کی درخواست کے بعد تین میتیں افغانستان منتقل کرنے کیلئے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت اس صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور اس معاملے میں اپنے مینڈیٹ کے تحت کرردار ادا کرے گی۔