|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2021

اسلام آباد/کوئٹہ: افغان سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو ایک اور مراسلہ لکھ کر کہا ہے کہ پاکستان مچھ سانحے میں جاں بحق 7 افغان شہریوں کی لاشیں افغانستان منتقلی میں معاونت کرے۔

مراسلہ کے مطابق مچھ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے میں11کان کن جاں بحق ہوئے جس میں 7 افغان شہری تھے، واقعے کی تحقیقات میں افغانستان،پاکستان کی معاونت کریگا اور دونوں ممالک ملکرملوث ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ پاکستان7 افغان شہریوں کی لاشیں افغانستان منتقلی میں معاونت کرے، معلومات ہیں افغان کان کن رسول ولدغلام علی حملے میں محفوظ رہا، معلومات ہیں رسول ولدغلام علی اس وقت بلوچستان میں زیرحراست ہے۔مراسلہ کے مطابق افغان سفارتخانیکو افغان شہری رسول تک قونصلررسائی دی جائے، کوئٹہ میں موجودافغان قونصل جنرل پاکستان سے رابطے میں رہے۔