کوئٹہ: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ تمام مطالبات منظور ہونے کے باوجود وہ کون ہیں جو شہدا کی لاشوں پر سیاست کر رہا ہے۔علی زیدی نے سانحہ مچھ کے متاثرین کے لیے تیار معاہدہ ٹوئٹر پر جاری کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر معاہدے کی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ یہ رہے مطالبات اور یہ رہا معاہدہ جو پچھلے 2 دن سے تیار ہے۔علی زیدی نے مزید کہا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں چکا سکتا تاہم معاوضے کی رقم کافی بڑھا دی ہے۔
تمام مطالبات تسلیم ہونے کے باوجود بھی وہ کون ہیں جو شہدا کی لاشوں پہ سیاست کر رہے ہیں؟وفاقی وزیر علی زیدی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری چند روز قبل کوئٹہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے مچھ سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے ان کے لواحقین سے مذاکرات کیے تھے۔