|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2021

کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ یہ وقت لاشوں پر سیاست کانہیں بلکہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کو کرنا چاہے بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کیلئے فنڈنگ کررہا ہے۔

ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی تدفین کرے مریم نواز اور بلاول بھٹو نے سانحہ مچھ پر بھی کاتڑکالگانے سے گریز نہیںکیا،مریم بی بی اور بلاول سمیت پی ڈی ایم پانچ روز سے متاثرین کے غم سے بے خبر ہوکر بچائو مہم میں مصروف عمل تھیں اگر پی ڈی ایم کو متاثرین کا درد ہوتا تو سیاسی پروگرام ملتوی کرتے وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرداخلہ ، وفاقی وزراء ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء نے ہزارہ برادری کے غم بانٹے۔

اور انکے دکھ میں شرکت کرنے کیلئے انکے پاس گئے وزیراعظم عمران خان بار بار ہزارہ برادری سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ اپنے پیاروں کی تدفین کی جائے وہ بہت جلد سانحہ مچھ کے متاثرین کے پاس آئے گے اور تعزیت کرینگے مریم بی بی، بلاول ، اور پی ڈی ایم اپنے سیاسی مفادات کیلئے نفاق ڈالنا چاہتے ہے بلوچستان میں اس طرح کی تمام کاروائیوں میں بھارت ملوث ہے ۔

وفاقی و صوبائی حکومت کی تمام تر ہمدردیاں ہزارہ کمیونٹی کیساتھ ہیں ۔ وزیر اعلی جام کمال کی ہدایت پر اس واقع کی تحقیقات جاری ہیں شر پسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاے گا ۔بھارت اور دیگر پاکستان دشمن عناصر اس طرح کی کاروائیوں سے سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں پی ڈی ایم ملک افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ن لیگ اور دیگر جماعتوں نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ۔

بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کا کردار بھی انتہائی مایوس کن رہاان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کہاں سے ہو رہی ہے بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کرانے کے لیے فنڈنگ کر رہاہے۔