|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2021

ڈیرہ مرادجمالی: پی ٹی آئی کی حکومت کی غلط اسرائیل نواز عوام دشمن پالیسیوں نے ملک میں مہنگائی لاقانیت کے پہاڑ توڑدیئے امریکہ انڈیا کی خوشنودی حاصل کرنے کیلیے کشمیری عوام کی سودے بازی کرکے مودی کی جھولی میں ڈال دیا گیا ہے ہماری تحریک جمہوریت اور جمہوری اداروں کے خلاف نہیں ہے بلکہ ووٹ چوری کرنے والی پس پردہ قوتوں کے خلاف ہے۔

جہنوں نے نااہل شخص کو ملک کی 22کروڑ عوام کا سربراہ بنا دیا گیا ہے حکومت کی غلط پالیسوں کے باعث گندم چینی میں خودکفیل ملک میں آٹے چینی کا بحران ہے پی ڈی ایم کی تحریک سے عمران خان کو لانے والی قوتیں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ کر پریشان ہوچکے ہیں۔

31جنوری کو اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مرادجمالی میں ڈویڑنل سطح پر ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سابق وزیر مولانا عبدالواسع میر نظام الدین لہڑی پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی میر بلال خان عمرانی بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی سنیئر نائب صدر ولی کاکڑ رکن صوبائی اسمبلی میر نصیر خان شاہوانی مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جمال شاہ کاکڑ ۔

نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ میراں بخش مستوئی بلوچ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا عبد الحکیم انقلابی سمیت ڈویڑنل وضلعی قیادت نے خطاب کیا مقررین نے کہاکہ ملک کی 22کروڑ عوام جمہوریت اور جمہوری اداروں کو رات کی تاریکی میں کمزور کرنے والی قوتوں کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ہماری تحریک فوج کے خلاف نہیں۔

بلکہ گھنتی بھر جنرلوں کے خلاف ہے نیب فرمائشی ادارہ بن چکا ہے زرداری نواز شریف کے خلاف کچھ ثابت نہیں کرسکا ہے منہ کی ناکامی کھاتے ہوئے اب رہبر جمہوریت مولانا فضل الرحمن کے خلاف جعلی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ نا اہل وزیراعظم نے اسرائیلی امریکہ ایجنڈے پر گامزن پیرا ہے ملک کا تو دیوالیہ نکال دیا ہے کشمیر کو بھی امریکہ انڈیا کی فرمائش پر مودی کے حوالے کردیا ہے۔

اور اب قادیانیوں کو مسلمان قرار دینے کی ناکام کوشیش کررہا ہے انہوں نے کہاکہ نصیر?باد ڈویڑن کے پی ڈی ایم جلسہ میں ہزاروں افراد کی شرکت پی ٹی آئی حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلیے ریفریڈم ہے انہوں نے کہاکہ سلیکٹر وزیراعظم نے عوام کی جان نہ چھوڑی تو 31 جنوری کو اسلام آباد کی جانب مارچ روانہ ہوگا اسرائیلی امریکی ایجنٹ کو نکال باہرکریں گے ۔