ملائیشیا کی ایک عدالت نے بدھ کے روز طیارے کی لیز کے معاملے پر دو ہفتے قبل روکے گئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ فوری ریلیز کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملائیشین حکام نے 15 جنوری کو بوئنگ 777 طیارے پر تحویل میں لے لیا تھا جب ایک عدالت نے طیارے کے کرایہ دار پیریگرین ایوی ایشن چارلی لمیٹڈ کی جانب سے درخواست منظور کر لی تھی۔
عدالت نے برطانیہ کی ایک عدالت میں پی آئی اے کے ساتھ ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر لیز کے تنازع کے زیر التوا مقدمے کے نتیجے تک طیارے کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔