سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے تو رخصت ہو چکے ہیں مگر سمندروں میں اب بھی ان کا راج برقرار ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل سے ملتی شارک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ ٹرمپ سے مماثلت رکھتی لیمن شارک 9 فٹ لمبی ہے اور فلوریڈا کے سمندر میں پائی گئی تھی۔
27 سالہ فوٹوگرافر ٹینر مینسل نے 2019 میں پانی کے اندر یہ تصویر لی تھی جسے اب سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس لیمن شارک کی حیران کن مماثلت نے سب کو حیران کر دیا اور تصاویر شئیر ہوتے ہی لوگوں نے اس کی ٹرمپ کے ساتھ مماثلت شروع کر دی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شارک کے اور ٹرمپ کے سائیڈ پوز کی تصویر میں چہرے اور بالوں کے زاویوں کو بھی آپس میں ملایا گیا ہے۔ کچھ ہی دنوں میں تصویر کو 31 ہزار سے زائد بار لائیک بھی کیا جا چکا ہے۔
کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں شارک پر ترس آیا کہ وہ ٹرمپ جیسی دکھتی ہے۔
لیمن شارک کی تصویر کھینچنے والے فوٹوگرافر ٹینر مینسل نے مچھلی اور ٹرمپ کی مماثلت کو حیران کن اور منفرد کہا ہے۔