|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2021

نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغانستان میں رہیں گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے نیٹو حکام کا کہنا تھا کہ اپریل کے آخر تک غیرملکی افواج کا افغانستان سے مکمل انخلاء نہیں ہوسکتا کیونکہ انخلاء کی شرائط پوری نہیں ہوئیں اور اب امریکا کی نئی انتظامیہ افغان پالیسی میں ردوبدل کرنے کے ساتھ افغانستان سے جلد بازی میں نکلنے پر بھی غور کرے گی ہوسکتا ہے کہ پھر انخلا ءکی زیادہ بہتر حکمت عملی سامنے آجائے۔

نیٹو حکام کے مطابق فروری کے نیٹو اجلاس میں بھی افغانستان سے انخلاء کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔

پچھلے سال ہونے والے ٹرمپ انتظامیہ اور طالبان معاہدے کے تحت افغانستان سےغیر ملکی افواج کا انخلاء رواں برس مئی تک مکمل ہونا ہے، افغانستان میں امریکی اہلکاروں سمیت نیٹو افواج کے تقریباً دس ہزار اہلکار موجود ہیں۔