کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خیرالنسا اور اسکی فیملی کی جانب سے لگائی گئی احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امداد حسین اور اسکی بیٹی خیرالنسا پر ہونے والا ظلم ناقابل برداشت اور افسوسناک ہے بلوچ معاشرے میں خواتین کو یوں اس طرح ایک سال تک قید رکھنا ہمارے ثقافتی آدابِ کے بلکل برعکس اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے بلوچستان کے گرین بیلٹ میں خواتین پر ہونے والا انسانیت سوز واقعہ پر اپنے خیالات کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی سب سے زرخیز زمین پر جہاں صحت کا شعبہ بحال نہ ہونے کی وجہ خواتین حمل کے دوران سب سے زیادہ موت کا شکار ہورہے ہیں تو دوسری طرف غیرت کے نام پر قتل میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے جو یہ عیاں کررہا ہے کہ خصوصا خواتین کے حقوق کے حوالے سے اس نااہل حکومت کے پاس کوئی واضح پالیسی ہیں ہی نہیں۔
اس موقع پر ہیومن رائٹس کے کارکن بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ ایچ آر سی پی اس موقع پر انکا ساتھ ضرور دے گی اور انکی آواز بنی گی اس موقع پر یاسمین لہڑی کی ہمراہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مختیار چھلگری بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی طبقاتی جدوجہد کی پیروکاری کرتے ہوئے اس ظلم کے خلاف اپنی آواز ضرور بلند کریگی۔