پنجگور: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میر اسدللہ بلوچ صابر سلیمان کے بیدردی سے قتل اور پولیس کی عوام کے ساتھ ظالمانہ رویے کا سختی سے نوٹس لیں اس سنگین اور دلخراش واقعہ میں صوبائی وزیر اپنا کردار ادا کر کے علاقے کو انتشار اور بد امنی سے بچاتے ہوئے لواحقین کو انصاف دلانے میں اپنا قومی کردار ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار بی این پی (عوامی) کے سینئر کارکنان زاھد احمد، جمیل سنجرانی، محمد عوض سوروانی، عبدالمالک سوروانی،حنیف وزیر، بہرام نتوزئی اور دیگر سینئر کارکنوں نے کیا انہوں نے کہا کہ شہید صابر سلیمان اپنے قبیلے کے سربراہ ھونے کے علاوہ وہ ایک پرامن شہری اور صلح کار شخص تھے جس کے قتل سے علاقہ ایک عظیم سماجی کارکن اور خیراندیش شخص سے ہمیشہ کے لیے محروم ھو گیا بلکہ بہت بڑا اور تاریخی نقصان ھوا ھے مدتوں تک اس کا خلا پر نہیں کیا جاسکے گا۔
انہون نے کہا کہ شھید صابر سلیمان کے گھر سے پارٹی کے حق میں ووٹ پڑا ھے بلکہ شھید صابر سلیمان کے قریبی رشتہ دار اور قبیلے کے سینکڑوں لوگ پارٹی میں سنیئر ورکرز کی حیثیت سے موجود ھیں مگر افسوس اس بات پر ہے کہ پارٹی کی قیادت کی طرف سے شہید سلیمان کی قتل کی نہ مذمت کی گئی اور نہ تعزیتی بیان دینے میں زحمت کی گئی آخر میں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ چونکہ ایک انسان دوست، مظلوم دوست اور حق پرست لیڈر ھیں۔
اور ہمیشہ مظلوموں اور یتیموں کی آواز اٹھاتے آرہے ہیں اور ھم امید کرتے ہیں کہ میر اسداللہ بلوچ شھید صابر سلیمان کے قتل کے حوالے سے اپنا قومی فریضہ نبھاتے ھوئے پولیس کے ظالمانہ اور مجرمانہ فعل کا سختی سے نوٹس لیں گے۔
اور لواحقین کو انصاف دلانے میں اپنی صلاحیت بروئے کار لائیں گے تاکہ ضلع میں شھید صابر سلیمان جیسے واقعات کو روکا جائے تاکہ علاقہ انتشار اور بد امنی سے محفوظ رہے مزید انہوں نے کہاکہ پنجگور پولیس نے جان بوجھ کر صابر سلیمان کو قتل کردیا جو بدترین ظلم اور لاقانوعیت کی انتہا ہے ۔