|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2021

قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ضلع قلات کا ایک اہم اجلاس بی اینڈ آر ریسٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث آئے۔ اس موقع پر اجلاس سے بی این پی عوامی کے سی سی ممبر عبدالستار نیچاری، ضلعی صدر عارف قلندرانی سینئر نائب صدر مختیار نیچاری ،ناصر جتک، میر دوست سمالانی نور احمد نیچاری اور قاری زکریا مغل و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قلات میں گیس و بجلی بحران شدت اختیار کرگئے ہیں۔

گیس تو کئی سالوں سے ناپید ہے ملک کا سرد ترین علاقہ ہونے کے باوجود گیس کی سپلائی مکمل بند کرکے ظلم کی انتہا کردی گئی ہے دوسری جانب چند مہینوں سے بجلی کی ٹرپننگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ایک طرف زمیندار طبقہ کو کروڑوں کا نقصان تو دوسری جانب بجلی ٹرپننگ سے واٹر سپلائی سمرسیبل جلنے ٹرانسفارمرز سمیت دیگر برقی آلات جلنا روز کا معمول بن چکا ہے۔

جس سے عوام و صارفین کو کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے شہر میں بجلی چوبیس گھنٹوں میں بمشکل تین گھنٹے بھی میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قلات کے عوامی نمائندے قلات کے مسائل کے حوالے سے پالیسی بناکر زمہ داری سے مسائل پر توجہ دیکر بجلی و گیس بحران کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے بصورت دیگر بی این پی عوامی سیاسی جماعتوں سے ملکر بھر پور تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔