|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2021

پشین: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و حلقہ پی بی 20 پشین تھری پر نامزد امیدوار سید تاج آغا کوئٹہ ریجن کے نائب صدر شاہ نواز کھرل ضلعی جنرل سیکرٹری صحبت خان کاکڑ ضلعی نائب صدر سید روح اللہ آغا اور آئی ایس ایف کے صوبائی صدر ثناء اللہ آغا کے ہمراہ میڈیا ہاؤس پشین پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ستر برسوں سے ملک و قوم کو لوٹنے والے چور آج پی ڈی ایم کی فلیٹ فارم پر اکٹھے ہوگئے ہیں۔

ماضی میں ایک دوسرے کیخلاف فتوے دینے والے آج ضمنی انتخاب میں متحد ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان تمام لٹیروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی پارٹی کا ادنیٰ کارکن ہی پاکستان تحریک انصاف کی پہچان ہے ۔

جس طرح پارٹی کے قائد عمران خان نے 2018ء کے انتخابات میں ان کرپٹ لوگوں کو تاریخی شکست دی اسی طرح مذکورہ حلقے کے باشعور عوام ان لوگوں کو مسترد کرکے حقیقی امیدوار کا چناؤ کرئیگی بلوچستان بلخصوص پشین کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور عمران خان کیخلاف بولنے والے پی ڈی ایم کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کاایک ایک کارکن عمران خان کا سپاہی ہے۔

اور پارٹی کارکنان آپ لوگوں کا مقابلہ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں قوم پرستی اور مذہب کے نام پر سیاست کرنیوالے آج پھر اکٹھے ہوگئے ہیں سلیکٹڈ کا نعرہ لگانے اور استعفیٰ دینے والے آج سینٹ الیکشن اور ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے ایک طرف حکومت کی اتحادی تو دوسری طرف منافقت کرتے ہوئے پی ڈی ایم کیساتھ بیٹھی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ہمارا حمایت یافتہ امیدوار سید تاج آغا ہے جسکا انتخابی نشان ماچس ہے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی ووٹ رکھتی ہے انشاء اللہ کسی اور کو یہ ووٹ نہیں دیئے جائیں گے تحریک انصاف اس حلقے پر عوام سے جو وعدہ کرئیگی انہیں عملی جامعہ ضرور پہنائیگی۔