|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممبرمرکزی کمیٹی چیئرمین جاویدبلوچ نے کیسکوکی بجلی کی بلاجوازبندش طویل لوڈشیڈنگ کی شدیدالفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بجلی کی کمی کوچھپانے کیلئے ماضی میں دہشت گردی کے نام پربلوچستان کے حصے کابجلی پنجاب اورصنعتی زون کومہیاکیاجاتارہااب بجلی کی مسلسل کھپت میں کمی کوریکوری کے نام بطوراستحصال پیش کیاجارہاہے۔

پورے بلوچستان میں گھریلو و زرعی تمام فیڈروں میں بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ نہیں بلکہ بجلی کی دستیابی محض بارہ سے دوگھنٹے آنکھ مچولی سے مشروط بجلی دستیاب ہے کانک گریڈسٹیشن کاتوباری وبجلی کی من پسندفراہمی بذریعہ فروخت دستیاب ہے جہاں بجلی دوفیڈروں کے علاوہ کانک کی طرف بجلی بچوں کاکھیل بن کررہ گیاہے کانک کے عوام کیساتھ یہ مذاق گزشتہ بارہ سالوں سے جاری ہے۔

جہاں بجلی گریڈعملہ اپنے دوران ڈیوٹی صرف دن صبح کواوقات میں بجلی کی فراہمی کوشیڈول کیاگیاہے کانک کے فیڈروں پرصرف زرعی نہیں بلکہ بوائیزوگرلز کالجز چوبیس گھنٹے ہسپتال ٹیلی کمیونیکیشن مواصلات سمیت کاروباری وصنعتی شعبہ وابستہ ہے اس کے باوجودکانک کے عوام کیساتھ درجنوں ملازمین کے ہوتے ہوئے فیڈروں پرپرائیویٹ لوگوں کولائن مینٹین کرنے کیلئے زمیندارتنخواہ اداکررہے ہیں۔

جبکہ گریڈ عملہ صرف تنخواہ وصول کرتے رہتے ہیں کانک گریڈمافیا کاگڑھ بن چکاہے جہاں سے ایک آدھ فیڈروں کے علاوہ باقی تمام کانک فیڈروں پربجلی مسلسل بند رہتاہے جبکہ کچھ فیڈروں سے خاص وجوہات تحت بجلی جارہی ہے کانک چشمہ یادگارفیڈروں کے زرعی صارفین کی فصلوں کوشدیدنقصان پہنچ رہاہے گندم کی فصل اس سال تقریباً ختم ہوگیاہے۔

طویل خشک سالی کے بعد بجلی کی بندش نے کانک کے عوام کونان شبینہ کامحتاج بنادیا صوبائی حکومت پی ایس ڈی پی کاڈھنڈوراپیٹ رہاجبکہ اپنے حصے کاسبسڈی تک ادانہیں کرپارہاہے۔

جبکہ زمیندارایکشن کمیٹی زمینداروں کے چندوں پربیرونی یاترامیں مصروف ہے کیونکہ بلوچستان کی بدقسمتی ہے کہ تمام جگہوں پرغیرمتعلقہ لوگ براجمان ہے جوگریڈملازم اورساتھ ہی زمینداربھی ہیں جواپنے ٹیوب ویل والے گیڈروں کواب بھی آٹھ گھنٹے بجلی فراہم کروارہے ہیں جبکہ دوماہ سے بجلی بندیاسنگل فیزچل رہاہے ۔