|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2021

ڈیرہ بگٹی: بلو چستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں لیویز فورس کی کا میاب کارروائی میںمفرور ملزم گرفتارکر لیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی خصوصی احکامات پر اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلا ف تحصیلدار سوئی عبدالحمید کورائی سربراہ لیویز ٹاسک فورس سوئی و ڈیرہ بگٹی۔

رسالدار طارق علی بگٹی اور اے ڈی بگٹی نے مخبر خاص کے اطلاع پر جانو بیڑی میں کا میاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزم غلام رسول عرف موٹو بگٹی کو گرفتار کرلیا ملزم قتل کیس میں لیویز فورس کو مطلوب تھا۔عوامی حلقوں نے لیویز فورس کی اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کاروائیوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جا ئیں گی ۔